عراق

آیت اللہ سیستانی کا اتحاد پر زور

aytullah_sistaniمرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی نے العراقیہ اتحاد کے رہنماؤں کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی انتخابی اتحاد کو حکومت سازی کے عمل میں محروم نہیں رکھا جائے گا۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق العراقیہ اتحاد کے رہنماؤں نے آیت اللہ العظمیٰ علی سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
العراقیہ اتحاد کے سربراہ ایاد علاوی کاکہناہے کہ آیت اللہ سیستانی نے قومی اتحاد اور حکومت سازی کے عمل کی جلد از جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے ،واضح رہے کہ العراقیہ اتحاد جس کو امریکی اور سعودی حمایت حاصل ہے عراقی پارلیمانی انتخابات میں کل 325نشستوں میں سے 91نشستیں حاصل کر کے سبقت حاصل کی ہے لیکن حکومت سازی کے لئے اس کو مطلوبہ افرادی کی حمایت حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close