عراق

آیت اللہ سیستانی نے دیا انتباہ

Aytullah_Sistaniعراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے ملک میں بڑے سیاسی بحران کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سیستانی کے ترجمان حامد الخفاف نے کہا ہے کہ آيت اللہ سیستانی نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ہرطرح سے اہلیت رکھنے والی اور عوام کے  مسائل حل کرنے کی توانائي رکھنے والی حکومت تشکیل پائے گي تاکہ ایسا سیاسی بحران پیش نہ آئے جسے حل کرنے کےلئے دینی قیادت اور مرجعت کو قدم اٹھانا پڑے۔ آیت اللہ سیستانی کے ترجمان نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے حکام سے ملاقات میں ہمیشہ یہ کہا ہے کہ مذاکرات اور قانونی بنیادوں پرحکومت تشکیل دی جائے۔ یادرہے عراق میں وزیراعظم نوری المالکی اور سید عمار حکیم نے ملکر بڑا اتحاد قائم کرلیاہے جس سے انہیں پارلمنٹ میں اکثریت ملنے کی امید ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close