عراق

عراق ۔کار بم دھماکہ

Car-Bombعراق کے شہر بقوبا میں ہونے والے کار بم دھماکہ میں 30شیعہ افراد شہید 46زخمی ہوگئے۔
بم دھماکہ ابو سیدہ مسجد کے قریب واقع شیعہ اکثریتی علاقہ کے بازار میں ہوا۔جس میں 30سے زیادہ افراد شہید 46سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس آفیشل کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید شہادتوں کا خدشہ ہے
مزید دھماکوں کے پیش نظر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔واضح رہے کے بقوبا شہر میں گزشہ دنوں میں کئی بم دھماکے دیکھنے میںآئے جو کے سلسلہ وار دہشت گردی کی ایک کڑی ہے۔
عراق میں امریکی فوجوں کی آمد کے بعد سے اب تک 10لاکھ سے زائدشیعہ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ عراقی حکومت ان دہشت گردی کے واقعات میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close