عراق

اہلبیت کےشیدائی،کربلاکی جانب پیدل روانہ

iraq_karbala_peopleفرزندرسول امام عصرحضرت امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کےیوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے دسیوں ہزار عراقی پاپیادہ کربلائےمعلی کی جانب رواں دواں ہیں۔
ہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق عراق میں شدید گرمی کے باوجود اہلبیت رسول (ص) کے یہ شیدائی پیدل کربلامعلی جارہے ہیں تاکہ عالم بشریت کےنجات دہندہ ولی عصرحضرت مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کاجشن سیدالشہداحضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں مناسکیں۔
عراقی ذرائع کےمطابق عالم انسانیت کےنجات دہندہ حضرت امام مہدی (ع)کےجشن ولادت باسعادت کی خصوصی تقریبات کربلامعلی سمیت عراق کےمقدس شہروں میں آئندہ بدہ تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close