ایران

سب پرولایت فقیہ کا اتباع لازمی ہے


ali-akbar-hashmi

1.12.2009 اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ولایت فقیہ کے منصب اور قیادت کے مقام و مرتبے کی حفاظت سب پر لازم ہے اور سب کو اس راستے پر چلنا چاہئے جناب ہاشمی رفسنجانی نے علماء و واعظین کے اجتماع سے ملاقات میں کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کوجہاں تک میں جانتا ہوں ان کی تدبیراوردوراندیشی سے تمام سیاسی ومعاشی مسائل قابل حل ہیں انھوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی شخصیتوں کو ہرقسم کی انتہا پسندی سے ہٹ کر اس سلسلے میں رہبرانقلاب اسلامی سے تعاون کرنا چاہئے ۔تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح)کی قیادت میں عوام ،علماء ، دانشوروں اورتاجروں کی حمایت سے کامیاب ہوا اوراس کی بقا عوامی حمایت کی مرہون منت ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close