ایران

تاجک دانشور: آیت‌اللہ العظمی خامنہ‌ای مسلمانان عالم کے لئے باعث فخر ہیں


rehbar

03.12.2009 تاجک دانشور نے کہا کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای جیسی شخصیت مسلمانان عالم کے لئے سرمایۂ فخر و مباھات ہیں .دولت نظر اف نے کہا کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای جیسی شخصیت مسلمانان عالم کے لئے سرمایۂ فخر و مباھات ہیں .حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کے تعلقات عامہ کے مطابق دولت نظر اف تاجیکستان سے آنے والے اس وفد کے سربراہ ہیں جو جامعۃ المصطفی العالمیۃ میں شارت کورس گذارنی کے لئے قم مقدسہ میں مقیم ہے۔ انھوں نے کہا کہ: ایران کی حکومت کی چوٹی پر آیت اللہ العظمی خامنہ ای جیسی شخصیت کی موجودگی ہماری شادمانی اور فخر و اعزاز کا باعث ہے۔

 انھوں نے کہا کہ مرکزی ایشیا کی ممالک کے عوام کی اکثریت فقہ حنفیہ کے پیروکار ہیں اور ہم بھی اسی فقہ کے پیروکاروں کی حیثیت سے اعلان کرتے ہیں کہ احناف محبت اہل بیت (ع) میں دوسروں سے کئی قدم آگے ہیں اور مرکزی ایشیا میں کوئی بھی گھرانہ ایسا نہ ہوگا جس نے اپنے فرزندوں میں سے کسی ایک کا نام حسن، حسین یا علی نہ رکھا ہو. انھوں نے کہا کہ تاجیکستان کے عوام بہت معتدل ہیں اور ان میں انحرافی اور انتہاپسندانہ نظریات ہرگز نہیں پائے جاتے. اس تاجک محقق نے کہا کہ اگر اسلامی مذاہب کے درمیان تعلقات احسن ہوں تو کوئی بھی اجنبی طاقت مسلمانوں کے اتحاد میں خلل نہ ڈال سکے گی اور کوئی بھی طاقت مسلمانوں کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے گی. انھوں نے کہا: یورپی قومیں مذہبی اور دینی اختلافات کے باوجود دنیاوی مفادات پر متحد ہوسکی ہیں اور ایک متحدہ طاقت میں تبدیل ہوگئی ہیں تو پھر مسلمان ایک خدا، ایک کتاب، ایک قبلہ پر ایمان کے باوجود متحد کیوں نہیں ہوسکتے اور بیرونی طاقتوں کے تسلط سے رہائی کیوں نہیں پاسکتے!!؟ دولت نظراف نے قرآن مجید کی بعض آیات کریمہ کی تلاوت کرکے کہا: خداوند متعال نے قرآن مجید میں مؤمنین کو بھائی بھائی اور عزت و عظمت کو مؤمنین ہی کی میراث قرار دیا ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ متحد ہوکر ان آیات قرآنی کو زندہ کریں. دولت نظراف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام میں وحدت و اخوت کی علمبردار ہی اور ہم اس حوالے سے ایرانی حکومت کے شکرگزار ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close