ایران

ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے لئے تیارہیں، ایران

   mottaki

    19.12.2009 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ منوچہرمتکی نے کہا ہے کہ تہران ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے لئے فریق مقابل کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہے۔منوچہرمتکی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جزیرہ کیش ميں ایٹمی ایندھن کے تبادلے کی تہران کی حاليہ تجویز میز پر ہے کہا کہ یہ تجویز ایران کی نیک نیتی کا مظہراور فریق مقابل کےلئے ایک موقع ہے۔ایران کے وزیرخارجہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ تہران گروپ پانچ جمع ایک کی جانب سے کیش میں ایندھن کے تبادلے کی تجویزقبول کرنے پر زور نہيں دیتا اور اس تجویز کامقصد فریق مقابل کے لئے راستہ کھولنا تھا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کے مطابق تہران کو اس تجویز کے جواب میں پانچ جمع ایک گروپ سے ابھی تک  کوئي باقاعدہ جواب موصول نہیں ہواہے۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close