ایران

بلا شبہ اسلامی جمہوریہ کے سائنسدان،محققین اور اساتذہ دشمن کے خبیث عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

khamenei21

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مسعود علی محمدی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری فرمایا۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے: قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مسعود علی محمدی کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا! بسم اللہ الرحمن الرحیم استاد ڈاکٹر مسعود علی محمدی رضوان اللہ علیہ کی شہادت پر آپ کی والدہ،شریک حیات،کنبے اور آپ کے

 تمام احباب ،شاگردوں اور شرکائے کار کو تعزیت اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا!اس جرائم پیشہ ہاتھ نے جس نے یہ سانحہ رقم کیا ہے،اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے عزائم کو جو ملک کی علمی تحریک و مجاہدت پر ضرب لگانے سے عبارت ہے،بے نقاب کر دیا ہے۔بلا شبہ اسلامی جمہوریہ کے سائنسدان،اساتذہ اور محققین دشمن کے خبیث عزائم کو ناکام بنا دیں گے ۔خدا وند عالم سے اس خوش نصیب شہید کی بلندی درجات اور ان کے سوگواروں کے لئے صبر و اجر کا طالب ہوں۔ سید علی خامنہ ای (15جنوری2010)

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close