ایران

جشن انقلاب کی دس روزہ تقریبات کا آغاز آج صبح نو بجکر تینتیس منٹ پر

shiite_imamkhomeniجشن انقلاب کی دس روزہ تقریبات کا آغاز آج صبح نو بجکر تینتیس منٹ پر ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق چودہ سال اور چند ماہ کی جلاوطنی گذار کر بانی انقلاب اسلام حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ انتہائی فاتحانہ انداز میں جس وقت سرزمین ایران پر قدم فرما ہوئے اس وقت ایران کی معیاری وقت کی مطابق صبح کے نوبجکر تینتیس منٹ ہورہے تھے ۔ جشن انقلاب کی دس روزہ تقریبات کی نگراں کمیٹی کے انچارج کے مطابق اسلامی انقلاب کی

 ان دس روزہ تقریبات (عشرہ فجر) کا آغازاللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ شہدائے انقلاب کی آرام گاہ بہشت زہرا میں اس مقام سے ہوگا جہاں امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ایران پہچنے کی بعد پہلا تاریخی خطاب کیا تھا ۔ اس موقع پر ٩بجکر ٣٠ منٹ پر اسکولوں میں گھنٹیاں بجاکر انقلاب کی نئی نسل کو اس تاریخی موقع کی یاد آوری کرادی جائے گی ۔ علاوازیں ریل انجنوں، بحری جہازوں کے ہارن اور کلیساؤں کے ناقوس اور گھنٹیاں بجاکر جشن انقلاب کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا ۔ اس سال ان تقریبات میں ایک خاص جوش جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سامراجی طاقتوں اور ان کے داخلی ایجنٹوں کے وہ تخریبی اقدامات ہیں کہ جنہوں نے ایک فتنے کی شکل اختیار کرلی ہے۔چنانچہ ملت ایرن نے اس مرتبہ اسلامی انقلاب کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیکر دشمنان انقلاب کو مایوس کرنے اور ماضی کی طرح ان کے عزائم کو ناکام بنانے کا پختۃ عزم کررکھا ہے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close