ایران

گیارہ فروری کواستکباری محاذ کومبہوت کردیں گے

15123_988 رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کے عوام گیارہ فروری کوایک بارپھر استکباری محاذ کومبہوت کرکے رکھدیں گے .رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فضائیہ کے  کمانڈروں ، پائلٹوں اورکارکنوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتےہوئے الہی محرکات ، اخلاص اورایمان کو اسلامی انقلاب کےاستحکام ، پائداری اوراثرات کا راز قراردیتے ہوئے تاکید فرمائی کہ ملت ایران گیارہ فروری  کواتحاد ویگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراجی محاذ کوماضی کی مانند ایک بارپھر حیرت زدہ کردے گی ۔انیس بہمن سن ستاون ہجری شمسی میں امام خمینی (رح ) سے فضائیہ کے کارکنوں اورافسروں کی تاریخی  بیعت کے دن کی مناسبت سےآج پیر کے دن ہونےوالی اس ملاقات میں انیس بہمن سن تیرہ سوستاون ہجری شمسی کے واقعے کوایک عظیم واقعہ  قراردیتےہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس واقعے میں الہی محرک اوراخلاص کےسوا کوئی اور محرک موجود نہيں تھا اور اسی وجہ سے یہ تاریخ اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ہمیشہ کےلئے ثبت ہوگئی ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج دنیا میں کوئی بھی نظام، اسلامی جمہوری نظام کی طرح موجود نہیں ہے جواپنے خلاف سنگین پروپیگنڈوں ، الزامات اورسیاسی واقتصادی دباؤ کے باوجود پوری قوت کے ساتھ ڈٹا ہواہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی نظام اس کے بعد بھی اس طرح کے دباؤکے مقابلے میں ڈٹارہے گا اورصہیونیسم اوردنیا کی بڑی اورمنہ زورطاقتیں اپنے سیاسی واقتصادی دباؤ وتہمتوں کے باوجود انقلاب کے اندرمعمولی سا لرزہ پیدا نہيں کرسکیں گی رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی رائے عامہ امریکہ اورصہیونیسم سے متنفر ہے فرمایا کہ جولوگ انسانی حقوق کا دم بھرتے ہيں وہ پوری دنیا میں معمولی طورپربھی انسانی حقوق کا خیال نہيں رکھتے  . د

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close