ایران

عوام کی حمایت کےدعویدار بیدار ہوجائيں


khamenei2

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پرنکالے جانے والے عظیم الشان جلوسوں میں عوام کی بے مثال شرکت پرایرانی قوم کا شکریہ ادا کیاہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی کے بیان میں آیا ہے کہ دوست اور دشمن اس بات کو جان لیں کہ ایرانی عوام نے اپنے راستے کو پہچان لیاہے اور اس نے ترقی کی وسعادت کی چوٹیوں کو سرکرنے کا فیصلہ کرلیاہے اوروہ خدا کی عطاکردہ طاقت کی بدولت اپنے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو ہٹادے گی۔آپ نے فرمایا کہ آپ کے قدم ہمیشہ استوار رہیں اور آپ کی ہمت و حریت پسندی کا پرچم ہمیشہ سربلند ہے ، آپ جیسی

 عزم راسخ اور بے مثال بصیرت کی حامل قوم پرسلام ہوجو کہ ضرورت کے ہرموقع پردشمنوں کے خلاف حق کی کامیابی کا سبب بنتی ہے اور عزت وعظمت کا مظاہرہ کرتی ہے ۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ میں دل وجان سے خالق کائنات کا شکریہ اداکرتاہوں کہ اپنی قدرت سے آپ کے عزم اور بصیرت کو نمایاں کیا اور اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پردشمنوں کو جتلادیا کہ یہ نظام طاقتور اور بھرپور طرح سے فعال ہے اور وہ قدیم قوم کے ایمان و عقیدہ پراستوار ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کی کہ آیا اکتیس برس کا عرصہ چند متکبراور تسلط پسند طاقتوں کے لئے کافی نہیں ہےکہ انہیں یہ بات سمجھ میں آجائے کہ وہ خواب غفلت سے بیدارہوجائیں اور اسلامی ایران پرتسلط جمانے کی سعی رائیگان سے دستبردار ہوجائیں؟ آپ نے فرمایا کہ کیا اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع نکالے جانے والے جلوسوں میں دسیوں ملین بابصیرت اور جوش و جذبے سے سرشار افراد کی شرکت کیا کافی نہیں ہےکہ ملک کے اندردشمن اورفریب خوردہ افراد جو ریاکاری سے عوام کی حمایت کا دعوی کرتےہیں بیدار ہوجائیں اور عوام کی راہ اور ان کی امنگ پرجو حقیقی اسلام کی صراط مستقیم ہے اوریہی جو امام خمینی رہ کی راہ ہے اس کو پالیں؟ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآخرمیں دعافرمائی کہ حضرت بقیۃ اللہ جن پرہماری جانیں قربان ہوں اس قوم کی پشت پناہی فرمائیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close