ایران

دنیا کی تقدیر سے نہيں کھیلنے دیں گے، رہبرانقلاب اسلامی

shiite_ayatollah_ali_khamenei1

رہبرانقلاب اسلامی نے گیارہ فروری کونکالی گئی عظیم الشان ملک گیر ریلیوں ميں عوام کی تاریخی شرکت کوالہی معجزہ قراردیا .رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کی ایک بڑی تعداد  سے ملاقات میں جوتہران میں انجام پائی فرمایا اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں ایران کے عوام نے اپنی آگہی وبصیرت اورتوفیق الہی کے ذریعہ اسلامی جمہوری نظام کے مخالفین کوبھرپورجواب دیا اورسبھی لوگوں پرحجت تمام کردی ۔رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ چونکہ اسلامی انقلاب کا پیغام، حق پراستوار ہے اوراس کے مقاصد بھی امام خمینی کی طرف سے بیان کردہ ہيں اس لئے وہ ایران کے مسلمان عوام کی فطرت سے مطابقت رکھتا ہے حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ مغرب کے بعض سربراہان مملکت منجملہ امریکی صدر کافی پہلے سے ایرانی عوام کی  حمایت کا دم بھر رہے تھے لیکن گیارہ فروری  کی ریلیوں میں عوام کی وسیع شرکت نے انھیں رسوا کردیا ہے ۔رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے موقف سے پیچھے نہيں ہٹے گا اوراس طرح کی دھونس ودھمکیوں سے کبھی بھی مرعوب نہيں ہوگا فرمایاکہ  پوری صراحت کے ساتھ اعلان کرتےہیں کہ ہم سامراجی طاقتوں، تسلط پسند نظام اوردنیا پرچند ملکوں کے قبضے کے مخالف ہيں اوران کے خلاف جدو جہد کرتےرہيں گے اورہم کبھی بھی اس بات کی اجازت نہيں دیں گے یہ چند ممالک پوری دنیا کی تقدیر سے کھیلتے رہيں ۔رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ حقیقی معنوں میں جنگ پسند امریکہ ہے فرمایا کہ امریکہ نے خلیج فارس کوامریکی ہتھیاروں کے گودام میں تبدیل کردیا ہے اوراس نے افغانستان وعراق پرحملہ کیا اوراب پاکستان کے عوام کی جان کے پیچھے پڑا ہوا ہے ۔آپ نے فرمایا کہ علاقے کی سبھی قومیں اوربہت سی حکومتیں اس بات کوبخوبی جانتی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران امن، برادری اورعلاقے نیزاسلامی ملکوں کی عزت وسربلندی کا خواہاں ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close