ایران

قدس شریف مسلمانوں کا دینی مسئلہ ہے

shiite_ahmed_khatami

تہران کی نمازجمعہ آيت اللہ سیداحمدخاتمی کی ا مامت میں اداکی گئي ۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیون سے خطاب میں کہا کہ قدس شریف کا مسئلہ مسلمانوں کا دینی مسئلہ ہے اور عالم اسلام اسے نظرانداز نہيں کرسکتا۔ خطیب جمعہ تہران نے بیت المقدس میں صہیونی حکومت کے تخریبی اقدامات اور معبد

 الخراب بنائےجانے کی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ معبد قدس کو یہودی رنگ دینے کےلئے بنایاگياہے ۔ انہوں نے کہ کہ ساز باز معاھدوں میں بھی یہ نہیں کہاگياتھا کہ قدس شریف پرصیہونی قبضہ ہوجائے گا۔ آیت اللہ سید احمدخاتمی نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ یہ تشدد آمیز کاروائياں تیسری انتفاضہ تحریک کا سبب بنیں گي جس کے ہاتھوں صیہونی حکومت کا کام تمام ہوجائے گا۔ خطیب جمعہ تہران نے شمسی سال کے اختتام پرکہا کہ اس سال تین اہم مسائل پیش آئےتھے جنمیں سب سے اہم ایرانی قوم کے خلاف دشمنون کی سازشیں اور سافٹ وارہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج اسلام کا دیرینہ دشمن ہے اور جہاں اسے موقع ملے وہ اسلام کو نقصان پہنچانے کے درپےرہتاہے ۔ انہوں نے کہا دوسرا مسئلہ اسلامی جمہوریہ ایران پرانتخابات میں دھاندلی اور عوام کے مینڈیٹ کو ہتھکنڈے کے طورپراستعمال کرنے کے الزامات اور ملک میں بلوے مچانا تھا اور یہ اقدام فتنہ انگیز حلقوں نے ایم کے اور دہشتگرد گروپ نیز بہائيوں اور شاہی حکومت کے حامیون سے ملکر انجام دئےہیں۔ انہوں نے کہا تیسرا اہم مسئلہ عوام کا ایمان و بصیرت اور ولی فقیہ کی پیروی میں ہمیشہ آمادہ رہناہے اور ملت نے اپنے اس بے مثال اقدام سے ان دونون سازشوں کو ناکام بنادیا اور ولی فقیہ اور اسلامی نظام سے اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کیا ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close