ایران

امریکی حکومت شرپسند اور ناقابل اعتماد ہے

shiite_ayatollah_khamenei (1)رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ آج کی دنیا میں حقیقی معنوں میں جنگ پسند لوگ امن وصلح کی بات کررہے ہیں اور یہی لوگ، جو انسانوں کے لئے کسی حق اور اعتبار کے قائل نہیں ہیں انسانی حقوق کے بھی نعرے لگارہے ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آج مسلح افواج کے مشترکہ کمان کے سربراہ اور مسلح افواج اورپولیس کے اعلی کمانڈروں سے خطاب میں مکر وفریب سے بھرے نعروں کے تحت بعض طاقتوں اور ان کے حکام کی ظالمانہ اور جارحانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے

 ہوئے فرمایا کہ بعض حکومتیں اور ان کے سربراہان جارحیت اور اس کے پلید ترین طریقوں منجملہ دہشت گرد تنظیموں کو وجود بخشنے اور دہشت گردی کی حمایت جیسے طریقوں سےاستفادہ کرتےہیں اور ان کا مقصد اپنی پالیسوں کوآگے بڑھانا ہوتاہے لیکن رائے عامہ کے سامنے یہ لوگ بڑےپرسکون اور انسان دوستانہ چہرے کے ساتھ ظاہرہوتےہیں اور بظاہر اچھے الفاظ کا سہارا لیتےہیں۔رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایا کہ اس کا ایک نمونہ امریکی صدرکا حالیہ بیان ہے جس میں انہوں نے ایرانی قوم کو دبے الفاظ مین دھکمی دی ہےکہ اس کے خلاف ایٹم بم استعمال ہوسکتاہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بیان کو نہایت حیرت انگيز اور امریکہ کے نقصان میں قراردیا اور کہا کہ اس بیان کا یہ معنی ہوا کہ امریکی حکومت شرپسند اور ناقابل اعتماد ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکیوں نے حالیہ برسوں میں ایڑی چوڑی کا زورلگادیاتاکہ یہ ثابت کرسکیں کہ ایران ایٹمی مسائل میں قابل اعتماد نہیں ہے لیکن اب خود واضح ہوگیا کہ وہ ممالک جن کےپاس ایٹم بم ہیں وہ دوسروں کو ایٹمی حملہ کرنے کی دھکمی دے رہے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کسی بھی حکومت کا استحکام ایمان ، استقامت کی توانائي اور عزام راسخ نیز دھوکہ دینے والے الفاظ سے دھوکہ نہ کھانا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close