ایران

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی: شیعیان پاکستان کو میرا سلام پہنچانا

shiite_ayatollah_alwi_garganiآیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے پاراچنار کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا: پاکستان کے شیعیان اہل بیت (ع) کو میرا سلام پہنچائیں۔

اہل البیت (ع) نیوز کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‏اللہ العظمی علوی گرگانی نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے ابنا کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہل البیت (ع) نیوزـ ابنا ـ کی سرگرمیاں امور اہل

 بیت (ع) کے احیاء کا اعلٰی نمونہ ہے اور میں اپنی طرف سے اس اہم اور قابل قدر کام میں سرگرم افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

حضرت آیت‏اللہ العظمی علوی گرگانی نے اس ملاقات میں خبرنگاری کو بہت حساس اور خطروں سے بھرپور پیشہ قراردیا اور فرمایا: جو خبرنگار ایک خبر دنیا والوں کے سامنے پیش کرتا اور مخاطبین کے سامنے رکھتا ہے اس کی ذمہ داری بہت بھاری ہوتی ہے اور اس کو مؤمن، مخلص اور امانتدار ہونا چاہئے۔

آپ نے دنیا میں شیعیان اہل بیت (ع) کی خبروں کی بروقت اشاعت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر پیروان اہل بیت (ع) کی خبریں بروقت اور جلد از جلد شائع ہوجائیں تو اہل تشیع کی مظلومیت دنیا کے گوشے گوشے میں رائے عامہ کو متأثر کرسکے گی اور عالمی رائے عامہ بھی رد عمل ظاہر کرے گی۔

حضرت آیت‏اللہ العظمی علوی گرگانی نے امام رضا علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیا ـ جس میں امام رضا علیہ السلام نے فرمایا ہے: “رحم اللہ من أحیا أمرنا ـ خداوند متعال رحم کرے اس شخص پر جو ہمارے امر کا احیاء کرے” ـ اور فرمایا: دنیا والوں کو خالص شیعہ معارف و تعلیمات اور مذہب اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کی خبروں کے ابلاغ کے سلسلے میں آپ کی خبر ایجنسی کی کوششیں اہل بیت (ع) کے امور کے احیاء کا مصداق ہیں اور میں اپنی طرف سے اس اہم اور قابل قدر کام  میں سرگرم افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ نے فرمایا: آج کی دنیا میں شیعیان اہل بیت (ع) کی خبروں کے ابلاغ کے لئے جدید وسائل سے استفادہ کرنا ضروری ہے اور اور یہ کام بہت حساس اور خطروں سے بھرا ہوا اور ظریف و لطیف کام ہے اور اس سلسلے میں ہر وقت احتیاط اور ہوشیاری سے کام لینا چاہئے تا کہ جب دشمن آپ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا چاہے تو آپ کامیابی سے اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوسکیں۔

آپ نے دنیا کی مختلف علاقوں میں شیعیان اہل بیت (ع) کی قتل عام کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاراچنار کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ابنا کے کارکنوں سے مخاطب ہوکر فرمایا: پاکستان کے اہل تشیع اور شہدائے پاراچنار کے پسماندگان اور خاندانوں کو میرا سلام پہنچائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close