ایران

حضرت زینب انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں

shiite_ayatollah_ali_khamenei1-243x300رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےفرمایا ہےکہ امریکہ کی جانب سے ایران کو اشاروں میں ایٹمی حملے کی دھمکی امریکہ کی سیاسی تاريخ میں ننگ وعار اور امریکی حکومت کی کارکردگي کا ایک سیاہ ورق ہے ۔شیعت نیوز کے نماءندے کی رپورٹ کے مطابق  رہبرانقلاب اسلامی نے آج حضرت زینب بنت علی سلام اللہ علیھما کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےملک بھرسے آئي ہوئي نرسوں سے خطاب میں فرمایا ہے کہ امریکہ کی ان دھمکیوں سے امریکہ کی صلح دوستی، ایٹمی معاھدوں کی

 پابندی اور ملت ایران کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی حقیقت واضح ہوجاتی ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات پرتاکید کرتےہوئے کہ امریکہ سمیت طاقتیں  ایٹمی طاقت سے دنیا پرتسلط جمانا چاہتی ہیں اور کوئي بھی ایٹمی طاقت ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق عالمی معاھدوں پرکاربند نہیں ہےفرمایا جب دوسرے ممالک پرامن مقاصد کےلئےایٹمی ٹکنالوجی حاصل کرنا چاہتےہیں یہ طاقتیں ان پرعالمی معاھدوں پرعمل نہ کرنے کا الزام لگاتی ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ ایرانی قوم کی طاقت، فوجی توانائيوں  کی وجہ سے نہيں ہے بلکہ ایرانی قوم و ملک کی طاقت و عظمت کا بنیادی سبب اس کا جوہر ایمانی ہے۔ ولی امر مسلمین نے فرمایا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے درپئےنہيں ہے لیکن ملت ایران اس طرح کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگي۔رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کو تاريخ میں انسانیت کے لئے نمونہ عمل اور ملت ایران خاص طورسے مسلمان خواتین کےلئے مثالی قراردیتےہوئے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے حجاب و حیا وعفت اور مومنانہ عزت و سربلندی کے ساتھ درحقیقت عورت کے حقیقی مقام و منزلت کو آشکار کیا ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے مغرب میں عورت کی شخصیت کوپہچنوانے کی روشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ مغربی دنیا یہ ظاہرکرنے کی کوشش کررہی ہے کہ عورت کی عظمت عفاف و حجاب سے دستبردار ہونے میں ہے جبکہ خود مغرب کی اس روش سے عورت کی تحقیرہوتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close