ایران

رجب الھی رحمت اور ولایت کا مہینہ ہے۔ آیت الله گرگانی

Aytullah_Alwi_Girganiآیت الله علوی گرگانی اس بیان کے ساتھ کہ ولایت فقیہ جدید اور تازہ حکم نہی ہے بلکہ اس کی ابتدا دینی تعلیمات اور اسلامی روایت میں ہے، ولی فقیہ کی اطاعت کو امام معصوم (ع) کی اطاعت کی طرح لازم جانا ہے ۔
آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی حوزه علمیه قم کے مشہور و معروف  استاد نے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے اھل کار جو تعالی بصیرت پروگرام میں شریک تھے ان سے ملاقات میں رجب کے مبارک مہینہ کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ اس مہینہ کو الھی رحمت اور ولایت کا مہینہ بتایا ہے ۔
انہوں نے اس با فضیلت مہینہ میں مومنین اور متدینین سے بھرپور فائیدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے تاکید کی : رجب کا مہینہ وہ مہینہ ہے کہ اس میں خداوند عالم اپنے رحمت کا دروازہ اپنے مومنین اور بندوں پر وسیع کر دیتا ہے اور معاشرہ خاص کر مسلمان اس مہینہ سے کامل فائیدہ اٹھائیں ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس مشہور استاد نے رجب کے مہینہ کو ولایت کا مہینہ جانا ہے اور بیان کیا : رجب کا مہینہ استغفار اور توبہ کا مہینہ ہے اور اس مہینہ میں لوگ حضرت علی (ع) کے مہمان ہیں سب لوگ اس مہینہ کی قدر جانیں ۔
آیت الله علوی گرگانی نے اسلام میں مقام ولایت فقیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ولی فقیہ کی اطاعت کو امام معصوم (ع) کی اطاعت کی طرح لازم جانا ہے اور وضاحت کی ھم لوگ ولایت فقیہ کی اطاعت کرتے ہیں اس جہت سے کہ ولی خدا اور امام معصوم (ع) کی اطاعت ہوگی اور جس نے بھی ولایت کو قبول کیا خدا کو قبول کیا ہے۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close