ایران

قبلہ اول کی آزادی جلد ہے. نمازجمعہ تہران

Tehrans_Friday_Prayers_Sermonsہران کےخطیب نمازجمعہ آیت اللہ احمد جنتی نےسلامتی کونسل کی ایران مخالف قراردادپرردعمل ظاہرکرتےہوئےکہاہےکہ ایران کےعوام کواس قرارداد سےخوف وہراس نہيں ہے بلکہ یہ قرارداد ملت ایران کی پیشرفت کاباعث ہوگی۔آیت اللہ احمدجنتی نےآج تہران کی نمازجمعہ کےخطبوں میں  تاکید کےساتھ کہاکہ تہران اعلامیے پر، ایران ترکی اوربرازیل نےدستخط کرکے مغربی ملکوں کوغیرمسلج اورایران کےایٹمی پروگرام کےبارےمیں ان کےالزامات کوبےنقاب کردیا۔تہران کےخطیب نمازجمعہ نےمزید کہاکہ تہران اعلامیےنےثابت کردیاکہ ایران ایٹمی ہتھیارحاصل کرنےکی کوشش نہیں کررہاہے اورصرف پرامن مقاصد کےلئے ایٹمی انرجی کاخواہاں ہے۔ آیت اللہ جنتی نےکہاکہ پوری دنیا نےتہران اعلامیے کاغیرمعمولی خیرمقدم کیا اور اس کےباوجود سلامتی کونسل میں ایران کےخلاف کچہ خاص ملکوں کی جانب سےقرارداد کی منظوری شرمناک ہے۔تہران کےخطیب نمازجمعہ نےتاکید کےساتھ کہاکہ رہبرانقلاب اسلامی کی فراست و درایت سے اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف تمام دھمکیاں موقع میں تبدیل ہوگئں ہیں اور قرارداد انیس سوانتیس بھی آپ کی فراست سےموقع میں تبدیل ہوگئی ہے۔آيت اللہ جنتی نےاپنےبیانات کےدوسرے حصےمیں کاروان آزادی پرصیہونی کمانڈوزکےحملوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے ایک بارپھراس جارحانہ اقدام کی مذمت کی اورکہاکہ صیہونی حکومت کازوال شروع ہوچکاہےاورجلد ہی بیت المقدس آزاد ہوجائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close