ایران

حزب اللہ کےثبوت اہم ہیں

ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےحزب اللہ کےسربراہ کی جانب سےرفیق حریری قتل میں صیہونی حکومت کےملوث ہونےکےبارےمیں پیش کی جانےوالی دستاویزات کواہم قراردیاہے۔
ہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق صدراحمدی نژاد نےآج (بدہ) کابینہ کی میٹنگ کےبعدصحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ صیہونی ایک شخص کوپیچیدہ کاروائياں کرکے قتل کرتےہیں اور پھر دوستوں پرالزام لگاتےہیں اور انھیں ایک دوسرے سےبدظن کرتےہيں اور رفیق حریری کےقتل کےبارےمیں بھی صیہونیوں نےپہلے شام پر پھر دوسروں پرالزام لگایااور اب حزب اللہ پر الزام لگارہےہیں ۔
صدراحمدی نژاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ صیہونی حکومت مسئلہ پیدا کرنےکےلئے علاقے پر مسلط کی گئی ہے کہاکہ صیہونی اپنی ماضی کاناکامیوں کی تلافی کےلئے لبنان کےاندرتفرقہ کوبہترین موقع سمجھتےہيں لیکن جلد ہی ان کی اس چال کی ناکامی ثابت ہوجائےگي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close