ایران

سیلاب زدگان کےلئےعلما کی امداد

Ullamaعلماء و مراجع تقلید نے پاکستان کےسیلاب زدگان کےلئےاپنی امداد ہلال احمرکمیٹی کےحوالےکرناشروع کردی ہے۔
فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ العظمی سیستانی اور آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اپنی امدادی رقم اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمرکمیٹی کےحوالےکردی۔
ہلال احمرکمیٹی کےسربراہ محمودمظفرنےبتایاکہ آیت اللہ العظمی سیستانی اور آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے پاکستان کےسیلاب زدگان  کوپچاس پچاس ہزارڈالرکی رقم فراہم کی ہے۔
محمود مظفرنے بتایاکہ علماء کی جانب سےسیلاب متاثرین کےلئےدی جانےوالی امداد سے سیلاب متاثرین کی ضرورت کی اشیاء خرید کرپاکستان روانہ کی جائےگي۔
قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سےاب تک پاکستان کےسیلاب متاثرین کےلئے پانچ امدادی کھیپ روانہ کی جاچکی ہے جس میں خیمے ، کمبل ، غذائی اشیاء اوردوائيں وغیرہ شامل ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے سیلاب متاثرین کو ڈاکٹروں کی متعدد ٹیموں کےساتھ ہی ، موبائل ہاسپیٹل کی سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close