کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
مشرق وسطی

.صہیونی حکومت کی طرف سے جارحیت کی صورت میں اس کا منہ توڑجواب دیا جائے گا

shiite_hassan_nejad_beshar-asad

صدرڈاکٹر احمدی نژاد نے دمشق میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ ,صدربشاراسد سے ملاقات میں کہاکہ اگرصہیونی حکومت پھرماضي کی غلطیوں کودوہرانے کی کوشش کرے گی توعلاقے کے عوام اس بار اس کا کام تمام کردیں گے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدرجناب احمدی نژاد نے کہاکہ کامیابی قریب ہے اورہم جتنا آگے  کی سمت بڑھتے جائيں گے تسلط پسندانہ نظام کا زوال اتنی ہی تیزی سے انجام پائے گا انھوں نے کہاکہ آزاد وخودمختار اقوام اپنی کامیابی کی سمت آگے بڑھ رہی ہیں ۔ اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بھی کہاکہ ہم پوری دقت کے ساتھ علاقے کی صورت حال پرنظررکھے ہوئے ہيں ۔ انھوں نے کہاکہ ہم صہیونی حکومت کے ہرطرح کے حملے کا سامنا اوردفاع کرنے کوتیارہيں انھوں نے کہاکہ صہیونی حکومت کی طرف سے جارحیت کی صورت میں اس کا منہ توڑجواب دیا جائے گا اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹراحمدی نژاد نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل سے بھی ملاقات میں کہاکہ حتمی کامیابی استقامت کی ہوگی جبکہ شکست دشمن کامقدر ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نےدمشق میں تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سمیت فلسطینی تنظیموں کے مختلف رہنماؤں سےملاقات میں کہاکہ تسلط پسندانہ نظام سقوط کے دہانے پر پہنچ چکاہے اوراس کی حالت، نزاع کے عالم میں ہاتھ پیرمارنےوالوں جیسی ہے۔صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد کہاکہ نےاس کےباوجود صیہونیوں کی جانب سے اپنے وجود کوبچانے کےلئے مہم جوئی جاری ہے ۔ صدرڈاکٹر احمدی نژاد نے کہاکہ ملت ایران علاقے کی استقامت کےساتھ ہے اوراگرصیہونی اپنی غلطی دہرائیں گے تو انھیں پوری طرح تہس

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close