Uncategorized

نمائش چورنگی پر اسکاؤٹس کے قتل میں ملوث دو ملزمان کے خلاف چالان داخل کر دیا گیا

scoutkarachiٹائمز:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جسٹس فیصل عرب کی عدالت میں قتل، دو دستی بم، ایک کلاشنکوف رکھنے کے الزام میں دونوں کے خلاف سی آئی ڈی نے چالان پیش کر دیا۔
 سی آئی ڈی پولیس نے نمائش کے قریب اسکاؤٹس کے دو کارکنوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار قاری عنایت اور عبدالرزاق کے خلاف چالان اے ٹی سی کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس فیصل عرب کی عدالت میں جمع کرا دیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جسٹس فیصل عرب کی عدالت میں دو دستی بم، ایک کلاشنکوف رکھنے کے الزام میں عبدالکبیر راحیل کے خلاف سی آئی ڈی نے چالان پیش کر دیا، عدالت نے محمد سلیم عرف سلی کو ایک دستی بم، محمد سلیم کو کلاشنکوف رکھنے کے الزام میں چالان پیش کر دیا۔ عدالت میں غلام نبی عرف علی کے خلاف دستی بم رکھنے کے الزام میں چالان پیش کر دیا۔ پولیس نے مندرجہ بالا تمام ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ کرنے کا چالان پیش کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر کو فائنل رپورٹ دینے کے لیے وقت دے دیا۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close