یمن

یمن:سیدعبدالملک الحوثی کی شہادت کی تردید


abdulmalik  

یمنی حکومت نے آج دعوی کیا تھا کہ حوثی تحریک کے قائد سید عبدالملک حوثی یمنی فضائیہ کے بمباری میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ تھوڑی دیر بعد یمن کے سرکاری ذرائع نے ان کی شہادت کی خبر نشر کردی تا ہم بعد میں معلوم ہوا کہ سعودی اور امریکی مداخلت کے باوجود بھی یمنی افواج کی شکست کے بعد اب حکومت یمن نے تشہیراتی مہم اور نفسیاتی جنگ کو اپنا مطمع نظر بنا رکھا ہے۔

 

 

اس رپورٹ کے مطابق یمنی مجاہدین کے ترجمان نے بی بی سی کی عربی سروس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدعبدالملک حوثی زندہ اور سلامت ہیں اور وہ نہ تو شہید ہوئے ہیں اور نہ ہی زخمی ہوئے ہیں۔

 

اس سے قبل بعض ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ عبدالملک الحوثی سعودی بمباری کا نشانہ بنے ہیں۔

 

دریں اثناء شیعیان یمن عبدالملک الحوثی کے چھوٹے بھائی «سید یحیی الحوثی» نے بھی اپنے بڑے بھائی کے زخمی یا شہید ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

 

 

          21.12.2009

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close