یمن

ایک بار پھر؛ شیعہ علاقوں پر یمنی افواج کی بمباری

shiite_yememیمنی افواج نے شمالی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے ایک بار پھر شیعہ علاقوں میں فروری سے قائم ہونے والی پرامن فضا کو درہم برہم کردیا ہے۔

یمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کے جنگی طیاروں نے کل (بدھ کے روز) شمالی یمن کے شیعہ علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں نہتے شیعہ افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

یمنی طیاروں نے کل شمالی یمن کے علاقے “حرف سلیمان” میں واقع شیعہ مجاہدین کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ فروری کے مہینے میں فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کرکے مصالحتی مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی تھی۔

حوثی ذرائع نے ابھی تک اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور مجاہدین سے وابستہ ویب سائٹوں میں بھی اس حوالے سے کوئی خبر موجود نہیں ہے چنانچہ شمالی یمن کی صورتحال کا صحیح اندازہ کرنا مشکل ہے۔ دوسری طرف سے یمن کے حکمرانوں نے اندرونی اور بیرونی ذرائع ابلاغ کو شمالی یمن میں داخلے اور وہاں کی صورت حال کو کوریج دینے سے روک رکھا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close