متفرقہ

تركی كی شيعہ علماء كونسل كی جانب سے آيت اللہ سيستانی كی اہانت كی مذمت

s

تركی كی شيعہ علماء كونسل نے اپنے ايك شديد اللحن بيانیے كے ذريعے سعودی عالم كی جانب سے آيت اللہ سيستانی كی اہانت كی شديد مذمت كی ہے۔

تركی كی شيعہ علماء كونسل نے اپنے ايك بيانیے میں وہابی مفتی كی جانب سے شيعہ مرجع تقليد كی اہانت پر شديد اعتراض كرتے ہوئے اس قسم كی اہانتوں كے مقابلے میں سعودی علماء كی خاموشی پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ "شيخ محمد العريفی” جو كہ افراطی اور كفریہ فتوے صادر كرنے میں مشہور ہیں انہوں نے اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں آيت اللہ سيستانی كی طرف ناپسند اور برے القاب كی نسبت دے كر ايك مرتبہ پھر شيعوں

 كے كفر كا فتوی لگايا ہے اور ايك نئے فتنے كی بنياد ركھی ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ قابل غور بات یہ ہے كہ كسی ايك بھی وہابی عالم دين نے ان اظہارات كے مقابلے میں كوئی موقف اختيار نہیں كيا ہے اور اس گستاخی پر مبنی اظہارات كی مذمت نہیں كی ہے۔ جبكہ آيت اللہ سيستانی نے ہميشہ سعہ صدر اور صبر كے ذريعے عراق میں موجود مذہبی اختلافات كو ختم كرنے كی كوشش كی ہے اور عراق كے شيعہ اور سنيوں كے لئے قومی اتحاد و وحدت كی راہ ہموار كی ہے۔ ہم آخر میں تمام مسلمانوں سے اپيل كرتے ہیں كہ وہ ان تفرقہ ايجاد كرنے والوں سے ہوشيار رہیں

 

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close