سعودی عرب

سعودی حکومت شیعوں کے خلاف معتصبانہ اقدامات کا خاتمہ کرے۔شیعہ عالم دین

shiite_saudi_hassan_al_nimerمعروف سعودی شیعہ عالم دین سید حسن النمیر نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی کمیونیٹیز کے درمیان مذہبی رواداری اور بقاے باہمی کے لئے جرأت مندانہ اقدامات کرے۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ عالم دین نے ان خیالات کا اظہار قطیف میں ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجتماع میں بڑی تعداد میں مذہبی اور سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔سید النمیر نے اپنے

 خطاب میں کہا کہ شیعہ باشندوں کو الخبر اور دمام میں اپنی مساجد ،امام بارگاہیں اور قبرستان بنانے کا حق حاصل نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ یہ سعودی حکومت کا اچھا سلوک نہیں ہے،واضح رہے کہ متعصب سعودی انتظامیہ نے نو شیعہ مساجد کو الخبر،راس تنورا،اور دیگر علاقوںمیں زبردستی بند کر دیا ہے جبکہ کئی مساجد پر سخت نگرانی نافذ کر دی گئی ہے اور درجنوں سعودی شیعہ شہریوں کو اپنے گھروں میں مجالس اور نماز کے اجتماعات کرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔سعودی شیعوں کو مساجد پر پابندی لگانے کے بعد کہا گیا ہے کہ وہ سنیوں کی مساجد میں نماز پڑھیں لیکن جب انہوں نے سنی مساجد میں نماز پڑھنے کی کو شش کی تو انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close