سعودی عرب

ریاض کے امام جمعہ کی آیت اللہ سیستانی سے معذرت

shiite_news_sistaniسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے امام جمعہ نے آیت اللہ سیستانی کے بارے میں دیئے گئے توھین آمیز بیان پر معذرت کرلی ہے . ریاض کے امام جمعہ نے محمد العریفی جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے عراق کی بزرگ عالم دین اور مرجع آیت اللہ سیستانی کے خلاف توھین آمیز زبان استعمال کی تھی ، اس بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی اہلسنت کے جید علما سے بہتر اور تقوی میں ان سے آگے ہیں .محمد العریفی نے آیت اللہ سیستانی کی سادہ زندگی اور زہد و تقوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے

 ان کے سادہ سے گھر کی تصویر اور ان کے رہن سہن کے بارے میں سنا ہے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ وہ اہلسنت کے ایسے علما سے بہت بہتر ہیں جو عالی شان محلوں اور گھروں میں رہتے ہیں . لہذا ہم اہلسنت کو چاہیے کہ ان کے بارے میں انصاف سے پیش آئیں . ریاض کے امام جمعہ العریفی جو سعودی عرب کے صف اول کے وہابی علما میں شمار ہوتے ہیں نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ آیت اللہ سیستانی کی تواضع و انکساری ، زہد وتقوی ، دنیا سے دوری اور خداوند عالم کے ذکر اور محمد و آل محمد سے محبت تمام شیعہ علما کا خاصہ ہے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close