سعودی عرب

شیعہ نماز جماعت پر پابندی,سعودی حکام اہل تشیع کو عقیدہ تبدیل کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

ahiite-saudi-shia-193x300گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی ستر دینی اور ثقافتی شخصیات نے سعودی حکمرانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ دینی امتیاز کی بنا پر گرفتار کئے جانے والے افراد کو فورا رہا کردیں

شیخ حبیل سمیت بزرگ شیعہ زعماء نے بھی عوام سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ نماز کی ادائیگی اور دینی شعائر کی برپائی اہل تشیع کا سادہ ترین حق ہے اور سعودی حکمران اسی سادہ سے حق کی بھی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر داخلہ نائف بن عبدالعزیز نے ایک حکم جاری کرکے الخبر اور بعض دیگر شیعہ اکثریتی علاقوں میں 9 شیعہ مساجد کو بند کردیا اور شیعہ زعماء کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان مساجد کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا۔ اس کے بعد شیعہ نماز جماعت پر پابندی لگائی گئی اور شیعہ باشندوں سے کہا گیا کہ وہ صرف اسی صورت میں سنی امام کی اقتداء میں نماز جماعت ادا کرسکتے ہیں کہ فقہ جعفریہ کو بھول جائیں اور سنی مکتب کے مطابق نماز ادا کریں جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ سعودی حکام اہل تشیع کو عقیدہ تبدیل کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close