سعودی عرب

سعودی شیعوں کی بلاجوازگرفتاری

shiite_saudi_shiaسعودی عرب میں دسیوں شیعہ شہریوں کی گرفتاری کو کئي مہینے گذرنے کےباوجود ان پرکوئي الزام نہیں لگایا گيااور شیعہ سخصیتیں بغیر کسی جرم کے سعودی جیلوں میں قید ہیں۔ یادرہے سعودی عرب نے اھل بیت عصمت وطہارت علیھم السلام کے چاہنے والوں دسیوں افراد کو دینی آداب بجالانے کی پاداش میں قید کیا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ مسلک جعفری کے ماننے والوں کے حقوق کا دفاع کرنا بھی جرم شمارہوتاہے اور گرفتار شدہ افراد کو جسمانی ایذائيں بھی دی جاسکتی ہیں۔  یادرہے سعودی سکیوریٹی فورسس نے مذھب جعفری کے ماننے والوں کی کئي مساجد اور امام بارگاہیں بند کردی ہیں اور شیعوں کو نماز جماعت اداکرنے سے روکاجارہاہے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق تنظیم نےشیعہ مسلمانوں کےخلاف سعودی حکومت بالخصوص دربارسےوابستہ سلفی گروہ کے متعصبانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی حکومت سے اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنےاور ان کے عبادتی امور میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close