متفرقہ

دنیا بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مراسم عزداری کا سلسلہ جاری

karbala

شیعت نیوز کے مطابق دنیا بھر میں چہلم (اربعین) امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مراسم عزداری کا سلسلہ انتہائی عقیدت و احترام سے جاری ہے جبکہ کل بروز جمعہ چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ایران ،عراق،سعودی عرب،یمن،مصر،لبنان،ترکی،پاکستان ،بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عزداری کے سلسلہ میں جلوس عزاء اور مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں عزداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام،کربلا میں شہید ہونے والے امام حسین علیہ السلام اور خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ ولہ وسلم کے علاوہ آپ علیہ السلام کے جانثار ساتھیوں کے چہلم (اربعین)کی مناسبت

 سے مجالس عزا اور جلوس عزای منعقد کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں تمام ممالک میں مساجد اور امام بارگاہوں میں اعمال شب اربعین کی ادائیگی کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ،جبکہ عزداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام ،پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ان کے نواسہ اور دیگر اہل و عیال کا پرسہ دیتے ہیں ،اس سلسلہ میں مجالس ،مرثیہ ،نوحہ اور ماتم داری کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close