متفرقہ

دنیا بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جلوس عزا نکالے جا رہے ہیں،کربلائے معلی میں کروڑوں عزادار مراسم عزاداری ادا کر رہے ہیں۔

shiite_karbalaa

ایران،عراق،مصر،کویت،ترکی،لبنان،شام،پاکستان،ہندوستان،سعودی عرب اور یمن سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جلوس عزا ء نکالے جا رہے ہیں ،شیعت نیوش کے مطابق کربلائے معلی میں دنیا بھر سے آئے ہوئے کروڑوں عزاداران حسینی علیہ ال

سلام مراسم عزداری میں مصروف عمل ہیں ،عراق میں کربلا کے علاوہ دیگر شہروں نجف ،بغداد،کاظمین کے علاوہ تمام شہروں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں عزداری کی رسوم انتہائی عقیدت واحترام سے جاری و ساری ہیں ،کربلائے معلی میں دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین امام حسین علیہ السلام مراسم عزاداری میں مصروف عمل ہیں اور سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلہ میں نوحہ خوانی اور مجالس عزاء کا انعقاد بھی جاری ہے جبکہ کروڑوں عزاداران سید الشہدا علیہ السلام سینہ زنی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے حرم مقدس امام حسین علیہ السلام کی جانب رواں دواں ہیں۔

 

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close