متفرقہ

مصری صدر اسرائيل کا سرمایہ

shiite_egypt_president_mubarakصیہونی حکومت کے ایک وزیر نے مصرکے صدر حسنی مبارک کو اسرائیل کے لئے بڑاسرمایہ  قراردیاہے۔صیہونی حکومت کےوزیرصنعت و تجارت بنیامین بن الیعازرنے مصرکےاپنے حالیہ دورےمیں کہا تھاکہ صدر حسنی مبارک اسرائیل کےلئے ایسا سرمایہ ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے اسرائیل نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ اس صیہونی وزیرنے کہا کہ حسنی مبارک نے فلسطینی انتظامیہ کو مذاکرات پرراضی کرنےکےلئے اپنے تمام تروسائل استعمال کئےہیں۔ یادرہے مصر کےصدر حسنی مبارک نے غزہ کا محاصرہ شدید کرنے کےلئے صیہونی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہےاور رفح پاس کو فلسطینیوں پربند کردیاجہاں سے فلسطینی اپنی ضرورت کی اشیاء خریدنے کے لے مصر رفت وآمد کیا کرتےتھے۔ مصر امریکہ کے دباو میں  آکر غزہ کی سرحدوں پرفولادی دیوار بھی تعمیرکروارہا ہےتاکہ فلسطینی اس راستے سے مصر نہ آسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close