کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
متفرقہ

امت اسلامیہ مں اتحاد کا جذبہ تمام شیعوں اور سنیوں میں ہونا چاھئے. عربستان کے شیعہ عالم دین

shiite_shaikh_abdul_al-yousuf-150x150حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبدالله الیوسف نے متحد ہوکر زندگی بسر کرنے کو معاشرے سے جنگ وجدال دور ہونے کا سبب بیان کرتےہوئے امت اسلامیہ مں اتحاد کے لئے تمام شیعوں اور سنیوں میں اتحاد کے جذبے کے خواھان ہوئے .
عربستان کے معروف شیعہ عالم دین ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبدالله الیوسف نے«الشمس» نیوزپیپر سے گفتگو میں مسلمانوں کےدرمیان مسالمت امیز زندگی کے طور طریقے ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر اسلامی معاشرے کے مختلف طبقات سے مسالمت امیز زندگی ختم ہوجائے توانسان ایک قسم کی خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا .
انہوں نے مزید کہا : شیعہ اورسنی 80 پرسنٹ سے بھی زیادہ مسائل میں مشترک ہیں اور یہ اتحاد کے لئے بہت ہے.
شیخ عبدالله الیوسف نے بعض متعصب افراد کو بعض جزئی مسائل میں اختلاف کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : افسوس کچھ لوگ جزئی چیزوں میں اختلافات پر تکہ کئے ہوئے ہیں اور اس طرح چاھتے ہیں کہ شیعہ اور اھل سنت کے بین اختلاف ڈال دیں .
اس عالم دین نے اتحاد مخالف افراد کے نظریات کو رد کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں کے درمیان اتحاد ممکنہ چیز ہے اور اس اتحاد اس وقت وجود میں ائے گا جب ساری امت اسلامیہ مل کر اتحاد کرے اور ایک دوسرے کا بھرم رکھے.

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close