کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
متفرقہ

شہادت سیدہ فاطمۃ الزہرا(س)دنیا بھر میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری

ya_Husayn_by_iraniansتین جمادی الثانی بمناسبت شہادت دختر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،مادر گرامی شبر (ع)وشبیر(ع)خاتون جنت جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلہ میں مجالس عزاء اور عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بشمول ایران،عراق،سعودی عرب،پاکستان،انڈیا،افغانستان،ترکی،لبنان،شام،اور دیگر ممالک میں ایام فاطمیہ کے عنوان سے مجالس عزاء کا سلسلہ انتہائی عقیدت و احترام سے جاری ہے ۔جبکہ عزداران بی بی زہرہ (س)جلوس عزاء بھی نکال رہے ہیں اور رحمت العالمین اورسردار انبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آپ (ص)کی دخترجناب سیدہ فاطمۃ الزہرا(س)کی مظلومانہ شہادت کو پرسہ دے رہے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں یکم جمادی الثانی کا چاند نظر آتے ہی عزا خانوں اور گھروں میں مجالس عزاکا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ عزاداران بی بی زہرہ (س)اس سلسلہ کو دس ربیع الثانی تک مذہبی جوش خروش اور انتہائی عقیدت و احترام سے جاری رکھیں گے اور فرزند زہرا(س)حضر ت امام مہدی عج فرجہ کو آپ (ع)کی والدہ ماجدہ سیدۃ النساء العالمین جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت اور پرسہی پیش کریں گے،واضح رہے کہ آج بھی اہل بیت اطہار علیہم السلام اور سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمۃ الزہرا (س)کے روضہ ہائے اقدس آج بھی تاراج ہیں جبکہ ان روضہ ہائے مبارک کو تاراج کرنے والے آل سعود کے محلات روشن ہیںاور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کو آج بھی ان کا غم منانے پر شدید مشکلات اور سختیوں سے گذارا جاتا ہے ۔آج بھی آل سعود کے مظالم جاری و ساری ہیں اور سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کی قبر مبارک پر عزاداروںکو جانے سے روکا جاتا ہے جبکہ اہل بیت علیہم السلام کے روضہ ہائے مبارک کو مٹانے کی آل سعود کی گھناؤنی سازشیں بھی جاری ہیں

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close