کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
متفرقہ

امام خمینی نے اسلام کو زندہ کیا

Ayatollah-Khomeiniروس کے مفتی اعظم نے کہا ہے حضرت امام خمینی رح نےاسلام کو حیات تازہ عطاکی ہے۔ نفیق اللہ آشیروف نے ماسکومیں آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے یہ تصور کیا جاتاتھا کہ اسلام انسانوں کی سماجی زندگي میں کوئي کردار نہیں رکھتا لیکن حضرت امام خمینی کی کوششوں سے یہ تصور پوری طرح باطل ہوگيا ۔ آشیروف نے کہا کہ امام خمینی کی راہ  انبیاو و توحید کی راہ ہے اورامام خمینی رح وہ واحد رہبرہیں جنہوں نے عصر حاضر میں احیا ء اسلام کا کارنانہ انجام دیاہے۔روس کے مفتی اعظم نے کہا کہ امام خمینی رح کی شخصیت مستکبروں اور ظالموں سے مقابلے کے لئے مثالی شخصیت ہے اور آج بھی امام خمینی رح کے افکار ونظریات زندہ ہیں اورآپ کی بتائي ہوئي راہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی کی برکت سے ہی علاقے کی بڑی طاقت میں تبدیل ہوا ہے اور بعض طاقتوں کی مخالفت کے باوجود علاقے میں کلیدی کردار اداکررہاہے ۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close