متفرقہ

آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ کی تعریف،سی این این کی سینئر ایڈیٹر برطرف

CNNs-editorسی این این نے مشرق وسطٰی میں اپنی سینئر ایڈیٹر کو حزب اللہ کے مرحوم رہنما آیت اللہ محمد فضل اللہ کیلئے اچھے الفاظ استعمال کرنے پر برطرف کر دیا۔ بیس سال سے امریکی ٹیلی وژن نیٹ ورک کیلئے کام کرنے والی اوکٹیویا نصر کو صرف حزب اللہ کے رہنما کی تعریف کرنے پر برخاست کر  دیا۔
اوکٹیویا نے یہ الفاظ ٹیلی وژن کے کسی پروگرام میں نہیں کہے،بس انٹرنیٹ پر ٹویٹر ویب سائٹ پر لکھے تھے اور اگلے ہی روز اوکٹیویا نے معافی مانگنا بھی شروع کر دی تھی،لیکن سی این این کی انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر برطرف کر دیا۔اوکٹیویا کی برطرفی امریکی حکومت یا اداروں کی جانب سے یہ پہلی کارروائی نہیں،اس سے پہلے اسرائیل کے خلاف جراتمندانہ موقف اختیار کرنے پر وائٹ ہاوٴس کی معمر ترین صحافی ہیلن تھامس کو بھی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close