متفرقہ

پوری دنیا میں عالمی یوم قدس کی تاريخ ساز ریلیاں

quds_sعالمی یوم قدس کے موقع پرپورا اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں اوربیت المقدس کی حمایت میں نعروں اور اسرائیل اورامریکہ مردہ باد کی آواز سے گھنٹوں گونجتا رہا ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح ایران کے مسلمانوں نے بھی اسلامی جمہور ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کروڑوں کی تعداد میں شاندار اورتاریخ ساز ریلیوں میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی عوام سے اپنی حمایت اورغاصب صہیونی ریاست اور اس کے حامیوں خاصطور پرامریکہ سے اپنی شدید نفرت وبیزاری کا اعلان کیا ۔
دنیا کے ديگرملکوں کے مسلمان عوام کی طرح اسلامی ایران کے عوام نے بھی بہت بڑے پیمانے پرعالمی یوم قدس کے جلوسوں میں شرکت کے مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی تک اپنی صدائے احتجاج جاری رکھنے کے عزم اورمظلوم فلسطینیوں کو اکیلا نہ چھوڑنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ۔آج عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں ایرانی عوام کی شرکت اس قدروسیع اورتاریخی نوعیت کی تھی کہ مغربی ذرائع ابلاغ بھی اس کا کتمان کرنے سے عاجزرہے
عالمی یوم قدس کے سلسلے میں نکالی گئی ریلیوں میں انسانوں کا ایک سیلاب امڈ پڑا تھا جس نے اپنی گونج سے سامراجی ایوانوں اورخاص غاصب صہیونی ریاست کی بنیادوں اوروہائٹ میں سازبازکے عمل میں شریک فلسطینی امنگوں سے خیانت کرنےوالے لیڈروں کا لرزہ براندام کردیا ۔ آج کے جلوسوں میں فلسطین کے خودساختہ نمائندہ محمودعباس اوراسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی جو امریکہ کی سرپرستی میں انجام دئے گئے بھرپوراورسخت الفاظ میں مذمت کی
آج عالمی یوم قدس کے جلوس لبنان عراق فلسطین پاکستان اوردنیا کے بہت سے ملکوں میں نکالے گئے جن میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اوربیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد کا بھرپورساتھ دئے جانے کے عزم کا اعلان کیا ۔ ان ریلیوں میں اسی طرح سازبازکے عمل میں بعض عرب حکام کی شرکت کوبھی فلسطینی عوام کی امنگوں سے غداری قراردیا گیا اوراس کی مذمت شدید مذمت کی گئی ۔ان جلوسوں کے اختتام کے پر شرکاء نے ایک قرارداد بھی پاس کی اسلامی جمہوریہ ایران کی انقلابی اور مسلمان ملت نے ہر ایسے سمجھوتے اور سازباز کو، جس میں فلسطینی عوام کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا ہو ، مقبوضہ سرزمینوں میں صیہونی حکومت کے مظالم کا تسلسل قرار دیا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلمان اور انقلابی ملت نے آج عالمی یوم القدس کے جلوس کے اختتام پر ایک قرارداد پاس کی ۔ جس میں آیا ہےکہ قدس شریف کی آزادی ، فلسطین کے نہتے اور مظلوم عوام کی نجات عالم اسلام کے لۓ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی حکمت عملی اور اسلامی انقلاب کے مقاصد کا حصہ شمار ہوتی ہے ۔ اور ملت اسلامیہ کے شانہ بشانہ دنیا بھر کے آزاد لوگ ماضی کی طرح کسی بھی مادی اور معنوی حمایت سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس قرارداد میں مزید آیا ہے کہ ملت ایران فلسطین کی ملت کے تشخص اور تاریخ کی مٹانے اور مقبوضہ سرزمینوں کو یہودی تشخص دینے ، اور امریکہ اور دوسری سامراجی طاقتوں کی مدد سے اسلامی تہذیب و ثقافت کو نابود کرنے کی صیہونی حکومت کی کوشش کی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہے۔ اور عرب او اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہےکہ وہ ٹھوس موقف اپنا کر صیہونی حکومت کی اس خطرناک سازش کی روک تھام کے لۓ اقدامات انجام دیں۔ اس قرارداد میں صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کرنے والی حکومتوں اور یورپی حکومتوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ماضی کے ظالموں کے انجام سے عبرت حاصل کریں اور اپنے آپ کو اس انجام سے بچا لیں جس سے صیہونی ظالم دوچار ہونے والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close