متفرقہ

امام موسی صدرکوآزاد کرانےکی کوشش کریں

moosasadrترکی کےایک اسلامی سینٹر نےاس ملک کےغیرسرکاری اداروں کودعوت دی ہےکہ وہ امام موسی صدرکوتیس سالہ اسیری سےآزاد کرانےکی کوشش کریں۔
ارناکی رپورٹ کےمطابق قدس کے ثقافتی مرکزنےاپنی اپیل میں کہاہےکہ مظلوموں اورمحروموں کےناصرومددگاراوربیت المقدس  کےزبردست حامی امام موسی صدرکےاہل خاندان کےبقول وہ ابھی زندہ ہيں اورلیبیامیں قید ہیں۔
استانبول میں قائم اس اسلامی سینٹرنے کہاہےکہ تمام دانشوروں روشن فکروں ، مصنفوں اورحریت پسندوں سےاپیل کی جاتی ہےکہ وہ اس سلسلےمیں مل کرکام کریں اوراس تحریک میں شامل ہوجائيں۔
اس اپیل میں کہاگیاہے کہ ترکی کےغیرسرکاری اداروں کو صیہونی حکومت کےخلاف امام موسی صدرکی قابل فخرکوششوں کےتئيں وفاداررہنےکےدعوت دی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close