دنیا

ھندو تنظیموں پرپابندی لگائی جائے. کلب جواد نقوی

shiite_indian_leaders1حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوی نے ان ھندو تنظیموں پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا جنکا نام ملک مں ہوئے کئی دھماکوں میں ایا ہے
ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور اتحادی ملت کے کنونشن سے وابستہ حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: شکوک کی بنیادوں پر مسلم تنظمیوں پر پابندیا ں لگائی جارہی ہیں اور جن ھندو تنظیموں کےخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں مگر ان پر کوئی پابندی نہی
انہوں نے مزید کہا : اتحاد مسلمانوں کے نجات کا واحد حل او راستہ ہے اقتدارمیں مناسب نمائندگی کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا
انہوں نے مسلمانوں کو خطاب کرکے کہا : مسلم اتحاد کو وقت کی ضرورت سمجھیں اور وہ متحد ہوکر رہیں گے تو سچر کمیٹی کے سفارشارت کی بنیاد پر ریزرویشن بھی لے لیں گے
اس پریس کانفرنس میں خالد رشید نے کہا : جیسا کہ اسلام اور قران نے بتایا ہے ھمیں اپس میں بھائی چارگی کی فضا قائم کرنی چاھئے
انہوں نے دھشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ھمیں خود کش حملے کی مذمت کرنی چاھئے اور علماء کو اس میں اگے اکر اس گھنونی سیاست کے خالف فتوے دینے چاھئے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close