دنیا

مسلمان علم وحکمت کے ساتھ مخلصانہ جد وجہد کرے تو اپنا کھویا ہوا وقارحاصل کرسکتا ہے

shiite060610-1 نئی دھلی میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے نمائندے نے مسلمانوں کواپنے کھوئے ہوے وقارکوحاصل کرنے کے لئے علم وحکمت کے ساتھ مخلصانہ جد وجہد کرنے کی تاکید کی ۔

 

 ادارہ تفھیم اسلام اور شھید مطھری سوسائٹی کے زیر اھتمام باب العلم ، اوکھلا میں یادخمینی کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم میں  نئی دھلی میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے نمائندے ، حجت الاسلام غلام رضا مہدوی اپنے صدارتی خطبے میں رھبر کبیر انقلاب اسلامی ایت العظمی حضرت امام خمینی (رہ) کوصدی کی عظیم شخصیت بیان کرتے ہوئے کہا : وہ بے پناہ ایمانی ، روحانی اور عرفانی قوتوں کے حامل تھے جرآت ،استقامت اور خود اعتمادی ان کی وہ تین خصوصیتیں تھیں جن سے ھر دور کا اسلامی سماج استفادہ کرسکتا ہے ۔
مھدوی نے کہا : اگرعصر حاضر کا مسلمان علم وحکمت کے ساتھ مخلصانہ جد وجہد کرے تو اپنا کھویا ہوا وقارپھرسے حاصل کرسکتا ہے ۔
ادارہ تفھیم اسلام کے جنرل سکریٹری ڈاکٹرحسن کمیلی نے امام کے افاقی پیغام کے حوالے سے تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اگر مسلمان متحد ہوجائیں تواسلام دشمن طاقتوں کو خاک میں ملا سکتے ہیں ۔
شھید مطھری سوسائٹی کے صدر حجت الاسلام جلال نقوی نے حاضرین کے سامنے اس سوسائٹی کی سرگرمیوں کی مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: اس سوسائٹی کی جانب سے عنقریب علامہ حافظ کفایت حسین کی علمی خدمات کے حوالے سے ایک عظیم سمینار کے انعقاد کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ اس سمپوزیم میں ملک کے مختلف علماء اور دانشور موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close