دنیا

مدراس:شہادت امام موسیٰ کاظم (ع)، مجالس عزا کا انعقاد

indiaدنیا بھر کی طرح 25رجب المرجب کو شہادت فرزند پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے بھارت کے مختلف شہروں کی طرح مدراس میں بھی مجالس عزاء اور عزداری کا سلسلہ جاری رہا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کے شہر مدراس میں امام بارگاہوں میں ہزاروں شیعیان حید کرار نے امام موسیٰ کاظم علیہ کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزاء منعقد کیں ،جبکہ مرکزی مجلس عزاء درگاہ ابوالفضل العباس میں منعقد ہوئی ۔مجلس عزاء میں شہر بھر سے سینکڑوں عزاداران امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے شرکت کی اور پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کو ان کے مظلوم فرزند اور امامت کے ساتویں آفتاب کی شہادت پر پرسہ پیش کیا جبکہ ماتمی جوانوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی بھی کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close