دنیا

آقا سید حسن موسوی: عوام اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے عناصر کی سازشوں سے خبردار رہیں

aga-hassan-musviکشمیر، سرینگر کی انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغاحسن موسوی نے وادی بھر میں مسلسل کئی دنوں سے کرفیوں کے نفاذ ، ہزاروں رہائشی مکانات کی توڑ پھوڑ، لوگوں کی زد وکوب کرنے اور اپنے مقتول عزیز اعضاء و اقارب پر ماتم کناں کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کی کاروائیوں کے جاری ہونے کی صورت حال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے، ریاستی عوام کو نماز جمعہ کے فریضہ سے روکنے کی حکومتی کاروائی کی شدید مذمت کی  ہے۔
انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے قصبہ بڈگام میں احتجاجی جلوس کے دوران فوجی اہکاروں کی طرف سے کی جانے والی بلا اشتغال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں زخمی افراد کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک کے اس نازک موڑ پر گمراہ کن ایجنسیوں سے خبردار رہیں۔
انہوں نے حکومتی کارندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ماہ مبارک کا تقدس پامال نہ کرتے ہوئے جلد از جلد اس شہر کو فوج سے خالی کریں اور عوام کو کرفیوں کے شکنجے سے آزاد کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close