لبنان

حزب اللہ کی طرف سے امریکہ کی مذمت

shiite_hezbollah

حزب اللہ لبنان نے لبنان اور استقامت کے بارے میں بیروت میں امریکہ کے سفیر کےبیانات کی مذمت کی ہے۔حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹرحسین رحال نے کہا ہے کہ امریکی حکام حزب اللہ پرالزام لگاتے ہیں اور جنگی مجرموں کی حمایت کرتےہیں جوامریکہ کے قبیح اور اصلی چہرے کونمایاں کرتی ہے۔لبنان میں امریکی سفیرمیشل سائسون نے گذشتہ ہفتے لبنان کےداخلی امور میں کھلی مداخلت کرتےہوئے دعوی کیاتھا کہ حزب اللہ کے اسلحے نہ صرف لبنان کےلئے خطرہ ہیں بلکہ پورے علاقے کےلئے خطرہ ہیں امریکہ حزب اللہ کے سیاسی اورعسکری شعبے میں فرق کا قائل

نہيں ہے۔

 

لبنان کے وزیر خارجہ علی الشامی نے ایک بیان میں مشرق وسطی کے بارےمیں امریکہ کے نائب وزیرخارجہ جیفری ویلٹمین کے  بیان کی مذمت کی ہے ۔ لبنانی وزیر خارجہ نے جیفری ویلٹمین کی طرف سے لبنان پرباربار کی صیہونی جارحیت کی حمایت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ صیہونی حکومت سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے لئے سب سےبڑا خطرہ ہے کیونکہ اس نے دوہزار چھے سے چھے ہزار باراس قرارداد کی مخالفت کی ہے ۔ لبنان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ قرارداد چار سوپچیس کو منظورہوئے تقریبا تیس برس گذرچکےہیں لیکن صیہونی حکومت نے اس پرعمل درآمد نہيں کیا ہے۔ انہوں نے کہا جیفری ویلٹمین کس وجہ سے اسرائيل کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامالی اور آئے دن لبنان کی حدود کی خلاف ورزی کےبارےمیں اسرائيل سے کوئي سوال کیون نہیں کرتے ۔ علی الشامی نے کہا کہ لبنان کی حکومت کے ورکنگ اسٹراٹیجی میں امریکہ کی مداخلت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ لبنان صیہونی حکومت کی ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئےتیارہے اور اپنے سرزمین آزاد کرانے کا حق محفوظ رکھتاہےجو ایک قانونی حق ہے ۔ یادرہے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے بھی لبنان کےخلاف صیہونی حکومت کےبڑھتےہوئے خطروں کے پیش نظرکہاتھا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کی صورت میں لبنانی حکومت پورے اتحاد کے ساتھ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرے گی ادھر لبنانی پارلمنٹ کےاسپیکر نبیہ بری اور لبنان کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ نے کہا کہ لبنانی قوم صیہونی حکومت کی ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے ۔ ادھر لبنان کے وزیر ترقیاتی امور محمد فنیش نے صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی مذمت کرتےہوئےکہا کہ صیہونی حکومت سے ایک لمحہ بھی غافل نہین ہوناچاہیے۔ حزب اللہ کےرکن پارلمنٹ محمد رعد نے کہاکہ دوہزآر چھےمیں صیہونی حکومت نے حزب اللہ کےہاتھوں شکست فاش کےبعد ملت لبنان کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے اور وہ قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرکے لبنان کو نقصان پہنچاناچاہتی ہے ۔انہون نے کہا لبنانی قوم صیہونی حکومت کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گي ۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close