لبنان

اقوام متحدہ کی رپورٹ کا مقصد لبنان میں داخلی اختلافات کو ہوا دینا ہے

hezbollah_thumb1-300x199حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ پرمبنی رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے اسے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ پرمبنی رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے اسے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت قراردیا ہے  حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رپورٹ میں اطلاعات فراہم کرنے والے

 ذرائع مشکوک ہیں کیونکہ ان کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اس قسم کے پروپیگنڈہ کا اصلی سرچشمہ اسرائیل ہے ذرائع کا حوالہ نہ دیکر اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ کے بارے میں مختلف قسم کے شکوک و شبہات کو جنم دےدیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ اسرائیل نے شام پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حزب اللہ کو اسکاڈ میزائل فراہم کررہا ہے جبکہ شام نے اسرائیل کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔حزب اللہ لبنانی حکومت کا اہم حصہ ہے جو اسرائیل کے ہاتھوں لبنان کی مقبوضہ اراضی کو آزاد کرنے کی جد وجہد کررہا ہے اور اس نے لبنان پر کئی اسرائیلی حملوں کم ناکام بنایا ہے اور حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کی طاقت کا طلسم توڑ دیا ہے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close