لبنان

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کا دورہ شام ایک مثبت قدم ہے۔سید حسن نصر اللہ


nasrullah حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کادورہ شام ایک مثبت قدم ہے اور لبنان کے ماحول میں سکون کا باعث بنے گا۔وہ بیروت میں حزب اللہ کی جانب سے مراسم عزاداری کی مناسبت سے شہادت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزاء سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چند سیاسی اداکار حزب اللہ کی مزاحمت اور اسلحہ رکھنے کے اقدامات پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا تحریک مزاحمت اسلامی لبنان حزب اللہ کے ہتھیار اسرائیل کو شکست دینے کے لئے بہت قوت رکھتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ لسانی اختلافات اور جھگڑے ہمیشہ رہتے ہیں لیکن سازشی عناصر ان کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ لبنان پر اپنا تسلط جمائے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل لبنا ن کو دھمکیاں دے رہا اور یہ سلسلہ اب تیز ہو گیا ہے کیونکہ آج حزب اللہ لبنان کی پارلیمنٹ میں بھی موجود ہے اور اس سے قبل بھی موجود تھی۔جبکہ دوسری جانب لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری آئیندہ ہفتے شام کا دورہ کریں گے حزب اللہ نے اس دورہ کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطہ میں امن و سکون کی فضا پیدا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close