لبنان

حزب اللہ ہرضروری اسلحہ حاصل کرے گی

shiite_syed_hassan_nasrullahحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی کھوکھلی دھمکیوں کو مسترد کیاہے ۔ سید حسن نصراللہ نے سنیچر کی رات کو حزب اللہ کے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کا  پروپگينڈا صیہونی حکومت کے جرائم سے راے عامہ کومنحرف کرنے کی کوشش ہے۔  انہوں نے کہا جب امریکہ اورصیہونی حکومت خاموش رہیں تو ہمیں ہوشیار ہوجانا چاہیے لیکن جب وہ شوروغل کرنے لگیں تو اس کا مطلب یہ ہےکہ امریکہ اور صیہونی حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے لہجے میں نرمی کی وجہ حزب اللہ کی جانب سے سولہ فروری کا دندان شکن جواب ہے۔ہم نے دوہزار چھےمیں صیہونی حکومت سے کہاتھاکہ ہم تجھ سے نہيں ڈرتےاور اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کریں گے۔حزب اللہ کے سربراہ نے شام کی جانب سے اسکڈ میزائیل دئےجانے کے الزام کی تردید کرتےہوئے کہا کہ شام نے بھی اس الزام کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ صیہونی حکومت کے اس ہتھکنڈے کی وجہ سے اپنے ہتھیاروں کا اعلان نہیں کرے گي۔ انہوں نےکہا کہ یہ حزب اللہ کا حق ہےکہ جو بھی اسلحہ اسکےلئے ضروری ہووہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی رعب ودہشت پھیلانے کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لئے حاصل کرے۔ سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ مئي کا مہینہ لبنان میں حزب اللہ کی کامیابی کا مہینہ ہے اور صیہونی حکومت پرحزب اللہ کی کامیابی نے لبنانی قوم کو عظیم جشن کاموقع فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے لبنانی قوم سے بلدیاتی انتخابات میں شرکت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ حزب اللہ اور امل بلدیاتی انتخابات میں متحد رہیں گی

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close