لبنان

آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ کو سپرد خاک کردیا گیا

Fazullahلبنان کے سرکردہ رہنما آیت اللہ سید محمد حسین فضل اللہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سپردخاک کردیا گیا ہے.
وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور اتوار کے روز انتقال کر گئے۔  آیت اللہ سید محمد حسین عراق کے شہر نجف کے ایک لبنانی خاندان میں پیدا ہوئے، نجف ہی میں انہوں نے اپنی تمام تعلیم مکمل کی اور بعد میں لبنان منتقل ہو گئے۔وہ ایران میں آیت اللہ خمینی کے انقلاب کے حامی تھے اورعراق میں نوری المالکی کی جماعت کے قیام میں بھی انہوں نے بنیادی کردار ادا کیا۔ انکی تعلمیات نے لبنان میں حزب اللہ کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا۔
امریکہ انہیں اسی بنا پر انہیں شدت پسندوں کا سرپرست قرار دیتا رہا ہے۔ ایت اللہ محمد فضل امریکہ پر شدید ترین تنقید کرنے والوں میں سے تھے وہ کم و بیش جمعہ کے ہر خطبے میں امریکی پالیسیوں خاص طور پر اسرائیل سے اس کے تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ میں اس کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کرتے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close