لبنان

سید حسن نصراللہ کےبیانات اسرائیل کےلئےکاری ضرب

Syed_Hassan_Nasrallah1حزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ کےبیانات اسرائیل کی رائےعامہ پرسب سےزیادہ موثرواقع ہوتےہیں۔اسرائیل سےشائع ہونےوالےاخبارہاآرٹص نے آج اپنی اشاعت میں اینٹلیجنس کےایک اعلی عہدارکےحوالےسےلکھاہے کہ گذشتہ تیس برسوں ميں تنہا سیدحسن نصراللہ ایسے عرب رہنماہیں جن کےبیانات اسرائیل کی رائےعامہ کومتاثرکرتےہیں۔اسرائیلی فوج کی سنٹرل کمانڈ کےاہم انٹلیجنس افسرجنرل رونین نےچارسال قبل ہونےوالی لبنان جنگ کاجائزہ لیاہے۔جنرل رونین کےمطابق سیدحسن نصراللہ کی تقریروں نے اسرائیل کےساتھ جنگ میں ایک مضبوط ہتھیار کاکام کیاتھا۔صیہونی جنرل کاخیال ہے کہ انیس سوساٹھ میں صرف مصرکےصدرجمال عبدالناصرایسےآخری عرب رہنماگذرےہيں جن کےبیانات سےاسرائیل کی رائےعامہ متاثرہوتی تھی ۔
حزب اللہ پوری طرح تیار
حزب اللہ لبنان نےتاکید کےساتھ کہاہے کہ لبنان پرصیہونی دشمن کےہرقسم کےممکنہ حملے کامقابلہ کرنےکےلئے حزب اللہ پوری طرح تیار ہے۔ارناکی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان کےایک اہم عہدیدارشیخ نبیل فاروق نے اتوارکےدن کہاکہ حزب اللہ کےپاس صیہونی اہداف کی پوری اطلاعات موجود ہيں  اور اگروہ لبنان پرکسی قسم کاحملہ کرےگی تو حزب اللہ اس کےہرحملے کاجواب دےگی۔نبیل فاروق نےیہ بھی کہاکہ جنوبی لبنان کےعوام اور اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس کےدرمیان ہونےوالی جھڑپ یونیفل پرصیہونی حکومت کےدباؤ کانتیجہ تھی تاکہ وہ جنوبی لبنان میں اپنی ذمہ داری بدل دے، لیکن عوام اورفوج کی موجودگی نےاسرائیل اور اورداخلی موقع پرستوں کاراستہ بند کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close