لبنان

خالد مشعل نے سید حسن نصر الله سے ملاقات کی

Nasrullah-Meshal سید حسن نصر الله نے حماس کے رھبر ، خالد مشعل سے ملاقات میں علاقے خصوصا لبنان اور فلسطین کےموجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ نظر اور گفتگو کی۔
حزب الله لبنان کے سربراہ سید حسن نصر الله نے گذشہ شام کو حماس کے رہنما خالد مشعل اور ان کے ساتھ اسامه حمدان و علی برکه سے ملاقات کی اور علاقے خصوصا لبنان اور فلسطین کےموجودہ سیاسی  حالات پر تبادلہ نظر اور گفتگو کی ۔
اس ملاقات میں خالد مشعل نے لبنان کے معروف شیعہ مرجع تقلید علامه سید محمدحسین فضل الله کے انتقال کی سید حسن نصرالله کو تعزیت پیش کی ۔
اور دوسری جانب خالد مشعل نے لبنان کے المنار چائنل سے گفتگو میں علامه سید محمدحسین فضل الله کے انتقال کو امت اسلامیہ خصوصا ملت عرب کے لئے عظیم سانحہ بتاتے ہوئے کہا: اپ امت اسلامیہ خصوصا ملت عرب کا عظیم ستوں تھے کہ جنھوں نے مسلمانوں کے سرمیان اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے میں بھرپور کوشش کی تھی اور اپ کے انتقال سے فلسطین کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگا ہے ۔
حماس کی اس بلند مرتبہ شخصیت نے کہا : اپ جس قدر لبنانی تھے اسی مقدار میں فلسطینی بھی تھے اور خداوند متعال کی عنایتوں کے زیرسایہ ھم ان کی مقاصد کو کامیاب اوراپ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی پوری پوری کوشش کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close