لبنان

نئی صیہونی سازش ناکام بنادی جائےگي

hezbollah_flagحزب اللہ لبنان کی ایکزیکٹیوکمیٹی کےسربراہ سید ہاشم صفی الدین نےتاکید کےساتھ کہاہے کہ حزب اللہ پوری فراست سےحریری کیس کےسلسلےمیں صیہونی حکومت کی نئی سازش کوناکام بنادےگی ۔
لبنان کےالمنارٹی وی کی رپورٹ کےمطابق سیدہاشم صفی الدین نےلبنان کےسابق وزيراعظم رفیق حریری کےقتل کےبارےمیں عالمی عدالت کےسیاسی فیصلےپرلبنان کے ردعمل کےبارےمیں کہاکہ لبنان کی استقامت کوکچلنےکےلئےامریکہ اورصیہونی حکومت نےنئی سازش تیار کررکھی ہے اورتمام لبنانیوں کوذمہ داری کامظاہرہ کرناچاہئے۔
حزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ نے اپنےحالیہ بیان میں پیشین گوئی کی تھی کہ رفیق حریری قتل کیس میں عالمی عدالت کےفیصلےمیں حزب اللہ کےکچہ اراکین پربھی الزام لگایاجاسکتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close